عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے، طلال چوہدری

August 17, 2022

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے، کہاں ہے الیکشن کمیشن؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی اشیاء توشہ خانہ سے لیں اور انہیں ڈکلیئر نہیں کیا، ن لیگ کے لوگ تاحیات نااہل ہوگئے۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 5 جعلی حلف نامے جمع کرائے، ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہورہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی جیبیں توشہ خانہ سے بھری ہوئی ہیں۔