فیصل آباد: طالبہ پر انسانیت سوز تشدد، ملزمان کا ریمانڈ منظور

August 17, 2022

فیصل آباد میں طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے کیس میں ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ دیگر 4 ملزمان اصغر، مصطفیٰ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت کو پولیس نے بتایا کہ مقدمے کے مرکزی ملزم شیخ دانش کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ دوسرے مقدمے میں ایک اور تھانے کی پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم دانش پر تھانہ کھرڑیانوالہ میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔