چین : شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 16 افراد ہلاک

August 18, 2022


چین میں بھی مون سون کا سیزن جاری ہے جہاں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق چین کےصوبےکنگ ہائی کے پہاڑی ریجن میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اب تک 16 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سیلابی صورتحال کی وجہ سے 36 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔