4 پولیس افسران کے تبادلے اورتعیناتی

September 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے 4پولیس افسران کے تبادلے اورتعیناتی احکامات جاری کر دیے،نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر جنید احمد کو خالی اسامی پر اے آئی جی سینٹر لائیزکمپلینٹ سیل سی پی او تعینات،ڈی ایس پی انور حسین شاہ ایس ڈی پی او ٹنڈوغلامحیدر ضلع ٹنڈو محمد خاں تعینات کر کے یہاں سے ڈی ایس پی اورنگزیب کا تبادلہ کر کے سی پی او رپورٹکر نے کی ہدایت کی ہے ،جبکہ تقرری کے منتظرڈ ی ایس پی عمران اور ڈی ایس پی محمد ایوب بھر گھڑی کے خدمات ایڈ یشنل آئی جی کراچی کے سپرد کردیں گئیں۔