شہر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 7مقدمات درج

September 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اولیا میں انسداد ڈینگی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 7 مقدمات درج، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ملتان میں محکمہ صحت ڈینگی کے تدارک کے لئے متحرک ہو گیا، آؤٹ ڈور سرویلینس سرگرمیوں کے دوران 7 مختلف مقامات پر لاروا پایا گیا، بوسن ٹاؤن، شیر شاہ ٹاؤن اور شاہ رکن عالم ٹاؤن میں دو دو مقامات جب کہ شجاع آباد ٹاؤن میں ایک مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، بوسن ٹاؤن میں 8 ، موسیٰ پاک ٹاؤن میں 5 اور شیر شاہ ٹاؤن میں 20 مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے، شاہ رکن عالم ٹاؤن میں 37 اور شجاع آباد ٹاؤن و جلال پور پیر والا ٹاؤن میں 3 ، 3 نوٹسز جاری کیے گئے، اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائی جارہی ہے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔