ابرار الحق اپنی پرنسپل کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئے؟

September 24, 2022

ابرار الحق، فائل فوٹو

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پہلی محبت بچپن میں اپنی اسکول پرنسپل سے ہوئی۔

گلوکار ابرار الحق نے اپنے ایک انٹرویو میں زندگی کے یاد گار لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے بچپن کی محبت کی ایک دلچسپ داستان سنائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے پہلی بار اپنے اسکول میں اپنی پرنسپل کے ساتھ محبت ہوئی تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے والد اور پرنسپل کی ایک دوسرے سے اچھی جان پہچان تھی تو اُنہوں نے مجھے کہا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو اپنی پرنسل کو بتانا۔

ابرار الحق نے بتایا کہ’بس پھر میں بار بار شکایتں لے کر ان کے پاس جایا کرتا تھا تو ایک دن پرنسپل نے مذاق میں کہا کہ تم ایسا کرو میرے ساتھ شادی کرلو ویسے بھی پورا دن تم یہیں شکایتیں لے کر پہنچے رہتے ہو‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں چھوٹا بچہ تھا، میں نے پرنسپل کی بات کو سنجیدگی سے لے لیا اور گھر جاکر اپنے والدین کو کہا کہ میں نے پرنسپل سے شادی کرنی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’پھر میرے گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا آپ ابھی چھوٹے ہو آپ کی ابھی شادی نہیں ہیپی برتھ ڈے ہوگی‘۔