• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان نورو فلپائن کے جزیرے لوزون سے ٹکرا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سمندری طوفان نورو فلپائن کے جزیرے لوزون سے ٹکرا گیا، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

دارالحکومت منیلا سے خبر ایجنسی کے مطابق جزیرے کے ساحلی علاقے میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ 

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ طوفان کے پیش نظر مقامی حکام نے ساحلی علاقے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طوفان نورو رواں سال فلپائن کے ساحل سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندی طوفان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید