چیتے کاسائیکل سوار پر حملہ، ویڈیو وائرل

September 26, 2022

بھارتی ریاست آسام کے پارک میں ایک سائیکل سوار پر چیتے نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک تیندوے کو جھاڑیوں سے چھلانگ لگاتے اور شکار پر جھپٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعدازاں تیندوا جنگل میں بھاگ جاتا ہے اور مذکورہ شخص بھی سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

مذکورہ شخص دور جاکر رک جاتا ہے اور وہاں موجود کچھ لوگ اس کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔