بھارت میں زیادتی کا شکار خاتون نے ملزم کو گھر میں ’لاک‘ کردیا

September 27, 2022

فائل فوٹو

بھارت میں زیادتی کا شکار خاتون نے ملزم کو گھر میں لاک کر کے پولیس کو بلالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ ملزم ہرجیت یادیو کو ڈیڑھ ماہ سے جانتی تھی۔ملزم نشے کی حالت میںاس کے گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالہ متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد ملزم کو گھر میںلاک کر کے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بیان پر ملزم کے خلاف ریپ اور نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔