روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات جاری، سونا فی تولہ 1450؍ روپے سستا

September 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں مزید 1450روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کی کمی سے 1640ڈالر سے کم ہو کر 1637 ڈالر ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1450روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 41ہزار 850روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 1243روپے کی کمی سےایک لاکھ 21ہزار 614روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1570 روپے پر برقرار رہی۔