• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں ختم نہیں ہوئے، امریکی میڈیا

ایرانی وفد سے متعلقہ امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں لیکن ختم نہیں ہوئے ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق برگن اسٹاک میں مذاکرات میں سفارتی وفود کی واپسی کےلیے بیک چینل بات چیت ہورہی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی وفد کے رکن مہدی قربان زادہ کے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل پر نرمی کے حوالے سے تجویز کا حتمی مسودہ مکمل کرلیا ہے۔

مہدی قربان زادہ نے مزید کہا کہ لبنان کے مسئلے کے حل تک دوسرے معاملات پر مزید بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات میں منجمد اثاثوں کی بحالی کے انتظامات پر بات چیت کی ہے، مذاکرات میں ایران کے توانائی کے شعبے پر پابندیوں میں نرمی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید