آڈیو لیک، ایٹمی پاکستان سنجیدہ سوالات افورڈ نہیں کرسکتا، تجزیہ کار

September 28, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام” آپس کی بات “کے میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہئے ، یہ تو واضح ہے کہ یہ باہر سے نہیں ہوا آستین کے سانپوں نے اپنے مقاصد کیلئے ایسا کیا ہے ، اس معاملے پر سنجیدہ سوالات اُٹھ گئے ہیں اور ایٹمی پاکستان ایسے سنجیدہ سوالات افورڈ نہیں کرسکتا ۔ ماہر معاشی امور خاقان نجیب نے کہا کہ عالمی قیمتیں کم ہوئیں ہیں اس سے پاکستان کا امپورٹ بل بھی ہم ہوگا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سیکورٹی لیپس کی انکوائری ہونی چاہئے ۔ نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو تحفظ نہیں تو محفوظ کون ہے ۔ پروگرام کے آغاز میں جیو نیوز کے پروگرام” آپس کی بات “کے میزبان منیب فاروق نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف واپس آگئے ۔