کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ پولیس نے سڑک پر سر عام نازیباحرکات کرنے والے ملزم حمزہ ولد حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کا بیٹا ہے، نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی ،پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے،گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے،ملزم نے شہریوں اور پولیس سے معافی بھی مانگی ہے،ملزم بی اے کا طالب علم ہے ۔