کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ وڈیرانہ و جاگیردارانہ ہے اور 17سالہ دور حکمرانی نا اہلی، کرپشن اور بد انتظامی کا بدترین امتزاج ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے ہر ادارے کو تباہ وبرباد کر دیا ہے اور وسائل پر قابض ہے، سسٹم کی حکمرانی نے کراچی کو یرغمال بنایا ہوا ہے، بلڈرز ڈویلپرز اور چھوٹے بڑے تاجربھتہ خوری کے منظم نیٹ ورک سے سخت پریشان اور حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اگر بھتہ خوروں کے خلاف حتمی اور سخت کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج اور دھرنے دیں گے اور ان کے لیے اپنا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے، شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، رواں سال خونی ڈمپر و ٹینکر اور ہیوی ٹریفک سے 254افراد جاں بحق اور 12ہزار زخمی ہو چکے ہیں، نوجوانوں سمیت 25 شہری مسلح ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ جبکہ کئی بچوں سمیت 24افراد گٹر میں گر کر اپنی جان گنوا چکے ہیں لیکن سندھ حکومت کا سارا زور ای چالان پر ہے۔