• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 1949 میں فی کس آمدنی 100 ڈالر سے کم والے ممالک میں شامل

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کی 1949 کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ممالک کو فی کس آمدنی کی بنیاد پر مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا، جس میں امریکی ڈالر 1949 کی قوت خرید کو معیار بنایا گیا۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ فی کس آمدنی 1440 امریکی ڈالر کے ساتھ امریکا کی رہی، جبکہ 100 امریکی ڈالر سے کم فی کس آمدنی کے زمرے میں برما، سیلون، چین، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، بھارت، انڈونیشیا، ایران، کینیا، ملایا، نادرن روڈیشیا، پاکستان، پیراگوئے، فلپائن اور تھائی لینڈ شامل تھے۔آج ہماری کیٹیگری کے تھائی لینڈ، فلپائین، ملایشیا، انڈونیشیا، ایران، بھارت بہت آگے ہیں رپورٹ کے ذرائع کے مطابق یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کی دستاویز "والیوم اینڈ ڈسٹری بیوشن آف نیشنل انکم ان انڈر ڈیویلپڈ کنٹریز"، جون 1951 جس اور امریکی محکمہ خارجہ کی "اکانومک کوآپریشن سیریز" پر مبنی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید