• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضبط منشیات فروخت نہیں کی گئی، انکوائری مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران کی جانب سے ضبط شدہ منشیات میں سے مبینہ طور پر ایک بڑا حصہ فروخت کرنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران ایس آئی یو میں تعینات معطل پولیس سب انسپکٹر اعجاز بٹ اور اہلکار رحمت پر رقم کی لین دین کا الزام ثابت ہوا۔ معطل پولیس افسر نے گرفتار ایکسائز افسر سے کیس میں رعایت دینے کے عوض بھاری رقم وصول کی۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے والی تمام منشیات لیبارٹری میں موجود ہے اور فروخت نہیں کی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران معطل ڈی ایس پی واصف قریشی پر الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔ اعجاز بٹ اور رحمت نے مبینہ طور پر گرفتار ایکسائز افسر اور گرفتارمنشیات فروش سے لاکھوں روپے وصول کیے۔

ملک بھر سے سے مزید