کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام، تفصیلات کے مطابق انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں جمعہ کو کوئی تبدیلی نہ ہوئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 280.40 روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.30 روپے رہا۔