• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی، مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی کانفرنس اختتام پذیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی کانفرنس بعنوان ’’نیوی گیٹنگ بیریئرز: آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی دیگر بین الشعبہ جات میں اہمیت اور پینل مذاکراہ‘‘ جمعہ 19 دسمبر 2025ء کو نئی اور جامع سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے، جبکہ کانفرنس کی سفارشات پروفیسر ڈاکٹر محمد سنوسی عظمیٰ نے پیش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ داؤد یونیورسٹی آنا ان کے لیے ایک خوشگوار اور مثبت تجربہ رہا ہے اور یہ جامعہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (نشانِ امتیاز، تمغہ امتیاز) کو کامیاب عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا داؤد یونیورسٹی کا دوسرا دورہ ہے اور یہاں نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر امید پیدا ہوتی ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہمارے نوجوان ینگ مائنڈ رکھتے ہیں اور کچھ نیا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ زندگی میں بہت سے بیریئرز آتے ہیں لیکن ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (نشانِ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے میئر کراچی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عالمی کانفرنس کی کامیابی اور داؤد یونیورسٹی کی مسلسل ترقی سندھ حکومت کے نام کرتی ہیں، جس کے تعاون سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ نے جامعہ کو ایک اسکول فراہم کیا جسے فیکلٹی میں تبدیل کیا گیا، جبکہ 6 دسمبر سے میگا ایونٹس بھی کامیابی سے منعقد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف اس عالمی کانفرنس کا اختتام ہو رہا ہے بلکہ جامعہ کے اس سالانہ کیلنڈر کی سرگرمیوں کا بھی اختتام کیا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ 2 روزہ عالمی کانفرنس کے انعقاد میں کانفرنس کے کنوینر اور ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عاطف جمیل، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی انجینئر ڈاکٹر صدام علی کھچی اور طلباء رضا کاروں نے انتہائی محنت کی اور وہ اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید