کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں مندی رہی اور 556 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سرمایہ کاروں کو41 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ53.60 فیصد شئیرز کی قیمتیں گراوٹ کا شکاررہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کوشدید تیزی کے بعد مندی کا شکار ہو گئی 100انڈیکس 556 پوائنٹس کی کمی کے باعث48. 171,404 پر بند ہوا مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو41 ارب روپے کا نقصان ہوا 53.60 فیصد شئیرز کی قیمتیں گر گئیں۔