• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ترقی کی طرف گامزن اور معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، سینیٹر حافظ عبدالکریم

جدہ(شاہد نعیم)امیرجمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ترقی کی طرف گامزن ہے، معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، سرحدیں نہایت محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاک فوج نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے، دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہواہے، ملکی ترقی کیلئے ملک میں بدلہ لینے کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور ساری جماعتوں کو متحد ہوکے ملک کے مفاد کیلئے چلنا ہوگا، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث جدہ کی جانب سے عشائیہ اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ جمعیت کی تاریخ ہمیشہ مثبت سیاست اور مذہبی معاملات میں منفرد رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کوششوں سے ملک میں سود کے نظام کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اس وقت حکومت نے بھی سود کی شرح کم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سود کو بلکل ختم کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید