سرحا اصغر کے گھر ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

September 28, 2022

سرحا اصغر، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہسرحا اصغر نے مداحوں کو جلد اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

سرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک چھوٹے بچے کی شرٹ پکڑے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہماری فیملی میںدسمبر 2022تک ایک فرد کا اضافہ ہونے والا ہے‘۔

مداحوں کی جانب سےاداکارہ کی اس پوسٹ پر اُنہیں مبارکبادیں بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سرحا اصغر کو ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ اور ’میر آبرو‘سے شہرت حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ اُنہوں نےجنوری 2021ء میں اپنے دوست عمر لالہ سے شادی کرلی تھی۔