بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

September 29, 2022

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرجسپریت بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابقجسپریت بھمرا بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں، جس کے بعد اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق فاسٹ بولر 6 ماہ تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابقجسپریت بھمرا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں اپنی تکلیف سے متعلق شکایت کی تھی۔

اس سے قبل آل راؤنڈر رویندرا جدیجا بھی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔