پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ مرحلے میں داخل

September 29, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، 7 میچز کی سیریز میں 1-2 کے خسارے کے بعد گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کیا۔

کراچی کے آخری میچ میں 167 رنز کا کامیاب دفاع کیا، پھر قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور میں معین علی کو 15 رنز نہ بنانے دیے۔

اس کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 2-3 کی برتری مل گئی۔

دوسری جانب سیریز سے قبل امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ جوز بٹلر آخری دو میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، لیکن ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہی ہوگا۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بیماری کے سبب بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔