کسانوں کا احتجاج: وزیرِ داخلہ کی مذاکرات کی دعوت

October 01, 2022

فائل فوٹو

اسلام آباد میں کسان اتحاد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کسان قیادت کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں مذاکرات کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ کے پاس جائیں گے۔

خالد حسین نے کہا کہ کسان بات چیت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، کسانوں کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کے رہنما وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کی دھرنے میں آمد، کسان رہنماؤں کیساتھ مذاکرات

ڈی سی اسلام آباد کسان رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے لیے دھرنے میں آ گئے۔

اس موقع پرڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پولیس لاٹھی چارج کرے یا حالات خراب ہوں، چاہتے ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ بغیر طاقت استعمال کے مذکرات کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔