عاصم اظہر نے مداحوں کی خواہش پوری کر دی

October 02, 2022

عاصم اظہر— فائل فوٹو

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو ان کی خواہش پوری کر کے خوش کر دیا۔

عاصم اظہر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ارشمان نعیم کو اسٹوڈیو میں عاصم اظہر کا مشہور گانا ’جو تو نہ ملا‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ سب کی خواہش تھی تو اب یہ بہت جلد پوری ہونے جا رہی ہے۔

کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ارشمان نعیم نامی ایک بچے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں اسے گلوکار عاصم اظہر کا مشہور گانا ’جو تو نہ ملا‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو ارشمان نعیم کی درد بھری آواز اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے مستقبل کا کامیاب گلوکار قرار دے دیا اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر عاصم اظہر کو ٹیگ کر کے ارشمان نعیم کی آواز میں اپنا گانا سننے کو کہا۔

موسیقی کے مداحوں نے ارشمان نعیم کی یہ ویڈیو دیکھنے اور اس کی اتنی خوبصورت آواز سننے کے بعد یہ درخواست کی کہ وہ پورا گانا اپنی آواز میں گائیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو اس بچے کو ’کوک اسٹوڈیو‘ میں گاتا دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

ارشمان نعیم کی آواز کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔