آخر شیرنی کو کس نے ڈرایا؟

October 03, 2022

فائل فوٹو

بچے بس بچے ہی ہوتے ہیں، چاہے انسان کے ہوں یا جانور کے دونوں کے شوق یکساں ہی ہوتے ہیں، اب لُکا چھپی کا یہ کھیل ہی دیکھ لیجئے جسے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جالنور بھی پسند کرتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں ایک شیرنی کو اس کے بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، شیر کا بچہ اپنی ماں کی نظروں سے اوجھل ہوتا ہے۔

شیرنی بچے کی موجودگی سے بے خبر ہوتی ہے کہ اچانگ ننھا شیر، شیرنی کے عقب سے اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے، جس میں وہ کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس 12 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک 1.8 ملین صارفین نے دیکھا اور 96 ہزار سے زائد صارفین نے لائک کیا ہے جبکہ سینکڑوں صارفین نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔