قیمت بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بڑی کمی

October 03, 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث اس کی کھپت میں بڑی کمی رونما ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی تا ستمبر کے دوران پیٹرول کے استعمال میں 23 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

رپورٹکے مطابق ملک میں جولائی سے ستمبر کے 3 ماہ کے دوران ڈیزل کے استعمال میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی کھپت بھی اس دوانیے میں 23 فیصد گھٹ گئی۔