قذافی اسٹیڈیم سے گرفتار مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج

October 04, 2022

بشکریہ ٹوئٹر

لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 14 سے 2 مسلح افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عمران اور عصمت اللّٰہ کا تعلق بنوں سے ہے۔

ملزمان ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی کے ذاتی گارڈ بتائے جاتے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 2 سب مشین گنیں اور 200 سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان میں سے ایک کی ضمانت ہوگئی ہےجبکہ دوسرے سے تفتیش جاری ہے۔