سابق امریکی صدر بارک اوباما نے لاٹری کب جیتی تھی؟

October 04, 2022

فائل فوٹو

دو مرتبہ امریکا کے صدر رہنے والے بارک اوباما نے دلچسپ انداز میں اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر اہلیہ کے ہمراہ ماضی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ’لائف پارٹنر‘ سے محبت کا اظہار کیا۔

سابق امریکی صدر نے اہلیہ کے لیے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ 30 سال بعد بھی کیوں تم بالکل پہلے جیسی دکھتی ہو پر میں نہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ میںنے اس دن لاٹری جیتی تھی۔

بارک اوباما نے اپنی پوسٹپر اہلیہ مشیل اوباما کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔

سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشیل اوباما نے بھی اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ پر مبارک باد اور ان سے اظہار محبت کیا۔

واضح رہے کہ 61 سالہ بارک اوباما 2009ء سے 2017ء تک امریکا کے صدر رہے تھے۔