ایلون مسک سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے سیٹلائٹس کی فراہمی پر رضامند

October 04, 2022

فوٹو، بین الاقومی میڈیا

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سمندری طوفان ایان سے نمٹنے کے لیے اسٹار لنک سیٹلائٹس کی فراہمی پر رضامند ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نےجنوب مغربی فلوریڈا میںطوفان ایان سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے اپنیکمپنی کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

گورنر رون ڈی سینٹیس نے بتایا کہ’ہم اسٹار لنک کی جنوب مغربی فلوریڈا اور دیگر متاثرہ علاقوں کو اچھی کوریج فراہم کرنے کے لیے پوزیشننگ کر رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’توقع ہے کہ 120 اضافی بڑے اسٹار لنک یونٹس جنوب مغربی فلوریڈا میں تعینات ہوں گے‘۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ انٹرنیٹ سروس فلوریڈا کے ان علاقوں کو فراہم کی جائے گی جہاں ابھی تک انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کی سہولت موجود نہیں ہے۔

اسپیس ایکس کا مقصد اسٹار لنک کو تیزی سے پھیلانا ہے جو کہ حریف سیٹلائٹ کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے، جن میں’ون ویب‘ اور ایمیزون انکارپوریشن شامل ہیں۔