ڈھائی برس سے قانونی طور پر شادی شدہ ہیں، ریچا، علی فضل

October 04, 2022

بالی ووڈ اسٹارز ریچا چڈھا اور علی فضل کا کہنا ہے کہ وہ ڈھائی برس سے قانونی طور پر شادی شدہ ہیں اور انہوں نے 2020 میں شادی رجسٹرڈ کروالی تھی۔

ایک وضاحتی بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ ڈھائی برس قبل شادی کے بعد اب ہم اپنے دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

اس حوالے سے ریچا چڈھا اور علی فضل کے ترجمان نے گزشتہ روز وضاحت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوڑے نے اپنے 29 ستمبر کے مشترکہ بیان میں یہ بات بتادی دی تھی۔

دونوں نے انسٹاگرام پر ایک آڈیو ریکارڈنگ میں بتایا تھا کہ انہوں 2020 میں باقاعدہ شادی کی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، کیونکہ وبا سے جس طرح سب متاثر ہورہے تھے ایسے ہی ہمارے ساتھ بھی سانحات ہوئے۔

اب حالات بہتر ہوئے تو ہم نے اسے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ سلیبریٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں کی جانب سے دہلی، لکھنو اور ممبئی میں دیے گئے ریسیپشن میں جن بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی ان میں ایوشمان کھرانہ، وکی کوشل، ودیا بالن، ہما قریشی، کرن جوہر، سنجے دت اور تاپسی پنو سمیت دیگر شامل تھے۔