زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ لاء کالجز کے طلباء کو پریشانی کا سامنا

October 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ لاء کالجز کو غیر معیاری قرار دینے کا معاملہ، لاء کالجز سے داخلہ بھیجنے والے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے ،ایڈووکیٹ فلک شیر وٹو نے کہا کہ 2018 میں سپریم کورٹ کی ججمنٹ میں غیر معیاری کالجز کا بتایا گیا تھا، بی زیڈ یو کے 32 کالجز جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 25 کالجز کو غیر معیاری قرار دیا گیا تھا۔