یوم اساتذہ، محکمہ تعلیم اسکولز کا ترقی کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم

October 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )یوم اساتذہ کے موقع پر محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اہم اقدام، سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے تمام پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ترقی کے منتظر سیکڑوں اساتذہ کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، یوم اساتذہ کی مناسبت سے ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) اور11 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو دی گئیں ہدایات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے محکمہ تعلیم کے تمام انتظامی افسران اور اہل کاروں کو تلقین کی کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام چلنے والے تمام دفاتر میں اپنے کام کے سلسلے میں آنے والے اساتذہ کی مکمل پذیرائی کی جائے، کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ اہل کار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ میٹرک امتحان سالانہ 2022ء میں بہترین نتائج کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے 11 میں سے 8 اضلاع پنجاب سطح پر پہلے 14 اضلاع میں شامل ہیں جن کے اساتذہ اور سربراہان کو ایک تقریب میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔