اب سڑکیں کلاسک سائنس فکشن فلم جیسی نظر آئیں گی

October 05, 2022

اب سڑکیں کلاسک سائنس فکشن فلم ٹرون کی طرح نظر آئیں گی۔

جی ہاں! آسٹریلوی کمپنی ٹارمک لائن مارکنگ سڑکوں پر ایک ایسی نئی گلو ان دی ڈارک لائن یا نشان بنانے میں مصروف عمل ہے، جس سے سڑکوں پر موجود ٹریفک لائنز چمکتی ہوئی نظر آئیں گی۔

حال ہی میں ٹارمک لائن مارکنگکے حوالے سے آسٹریلیا میں شہ سرخی بنی، جہاں میڈیا اداروں نے تجرباتی بنیادوں پر آسٹریلیا کے ایک دیہی علاقے میں دیگر دو کمپنیوں کے اشتراک سے ایک کلومیٹر کی ایک سڑک کی پٹی پر فوٹو لیومنشنٹ پر مبنی سڑکوں پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔

اس ٹیکنالوجی میںفوٹو لیومنشنٹ دن کی روشنی کو جذب کرلیتا ہے اور رات میں یہ ہلکی روشنی خارج کرتا ہے جس سے سڑک کی مارکنگ واضح اور صاف نظر آتی ہے۔

یہ تجربہ ریاست وکٹوریہ کے میٹونگ روڈ پر کیا گیا اور اتنا کامیاب ثابت ہوا کہ اب اسکی ملک بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے۔