سوارا بھاسکر کی ساڑھی پہنے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

October 05, 2022

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیدہ زیب ساڑھی میں ملبوس اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سوارا نے لکھا کہ آج کا دن میٹھے پان کے جیسا تھا، انہوں نے بتایا کہ یہ لہنگا روایتی مہیشوری ساڑھی کے ساتھ پہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوپٹے کی جگہ انہوں نے ساڑھی کے ساتھ لہنگا پہنا ہے۔

سوارا بھاسکر کی ساڑھی ہلکے لال رنگ کی ہے جس پر انہوں نے سبز رنگ کا لہنگا لے رکھا ہے۔