پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کم فیسوں پر مجبور نہیں کرسکتے، راجہ یاسر ہمایوں

October 06, 2022

لاہور(خبرنگار) تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ نئی چارٹریونیورسٹیوں کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے داخلے کی اجاز ت ہو گی۔ پرائیویٹ یونیورسٹیاں اپنے مالی معاملات میں خود مختار ہیں حکومت انہیں فیسوں میں کمی پر مجبور نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیو ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے لاہور بورڈ میں نئی چارٹر ڈ یونیورسٹیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے طے شدہ تمام حصول و ضوابط پر عملدرآمد کر کے بچوں کے داخلے کا آغاز کریں گی۔راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرچ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اپنی جلد اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کرے گی جن کی روشنی میں نئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا تقرر کر دیا جائے گا۔