بھارت، الیکشن سے قبل عوام میں مرغیاں اور شراب تقسیم

October 06, 2022


سوشل میڈیا پر بھارتی سیاستدان کی ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں اِسے الیکشن سے قبل عوام میں مرغیاں اور شراب کی بوتلیں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق الیکشن سے قبل عوام میں زندہ مرغی اور شراب بانٹنے والا یہ سیاستدان تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر راجانالا شری ہری ہے جس کا تعلق ’تلنگانہ راشٹرا سمیتی‘ جماعت سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقتلنگانہ راشٹرا سمیتی کا یہ سینئر سیاستدان ریاست میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹ پکے کرنے کے لیے ایک حلقے میں مرغی اور شراب بانٹ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقراجانالا شری ہری اب صوبے سے نکل کر قومی سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ جَلد ہی اپنی قومی پارٹی کا اعلان بھی کرنے والے ہیں۔

تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے تعلق رکھنے والے اس سیاستدان کی یہ انوکھی ویڈیو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔