الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا

October 06, 2022

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، الیکشن کمیشن عمران خان کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔