کراچی: اے ٹی ایم مشین میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

October 06, 2022

فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نجی بینک کے اے ٹی ایم پر واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پی ای سی ایچ سوسائٹی کے مصروف علاقے علامہ اقبال روڈ پر نادر نامی شہری نے اے ٹی ایم مشین کا دروازہ لاک کرکے رقم نکلوائی، رقم نکلوانے کے دوران مسلح ملزم بینک کے باہر شہری کا انتظار کرتا رہا، جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رقم نکال کر شہری جونہی باہر نکلنے لگتا ہے ملزم اسے دروازے پر ہی روک لیتا ہے، ملزم پستول دکھا کر شہری سے رقم چھین کر فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کے حلیے کے ملزم کو فوٹیج میں واضح پہچانا جا سکتا ہے، نادر نے فیروز آباد تھانے میں رپورٹ درج کروادی۔