• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم و استحصال معمول بنتا جا رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض

 
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض---تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض---تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام خصوصی نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈر شپ 2026ء ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے شرکاء کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں بھارت میں ہندوتوا سے متاثرہ سیاست، اس کے تذویراتی رجحانات اور نظریاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم معمول بنتے جا رہے ہیں اور ان واقعات کو حکومتی و عدالتی سرپرستی حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید