رمیز راجا، شعیب ملک اور حسن علی کی ویمن ٹیم کو مبارکباد

October 07, 2022

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا، سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ میں شاندار کامیابی پر رمیز راجا نے ویمن الیون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ لیگ سے اسکلز بہتر ہونے کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول مضبوط ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین نے عزم ظاہر کیا کہ تمام رکاوٹیں توڑ کر ویمن کرکٹرز کےلیے یکساں پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو ہرانے پر ہمیں پاکستان ویمن ٹیم پر فخر ہے۔

حسن علی نے اپنے پیغام میں ویمن کرکٹٹیم کو جیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ گرین شرٹس نے ہمیں ایک بار پھر قابل فخر کیا، پاکستان زندہ باد۔