بجلی کی بندش سے نہ ہوں پریشان، اب ٹیک ڈیوائس سورج چارج کرے گا

November 12, 2022

فائل فوٹو

آئے دن بجلی کی بندش اور لو بیٹری موبائل فون صارفین کے لیے درد سر بن جاتی ہے۔

موبائل فونز کا استعمال اب اس قدر عام اور بڑھ گیا ہے کہ اس کے بغیر تصور کرنا بھی مشکل ہے مگر جب اس کی بیٹری ختم ہوجائے اور بجلی بھی نہ ہو یا پھر آپ چارجر گھر بھول آئے ہوں، ایسے پریشان صارفین کی مشکل کا حل سائنسدانوں نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

موبائل فون ہوں یا ہیڈ فون اب صارفین کی اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے منفرد حل نکال لیا ہے، اب موبائل فونز اور ہیڈ فونز سورج کی روشنی سے چارج کئے جائیں گے۔

غیر ملکی ٹیک کمپنی نے سولر چارجر اور سولر ہیڈ فونز متعارف کروا دیئے جو بیٹری ختم ہونے کی صورت میں خود کار نظام کے تحت چند گھنٹوں میں صارفین کی ان ڈیوائس کو چارج کردیتا ہے۔

ان ڈیوائس کی یہ خاصیت بھی ہے کہ اگر سورج کی روشنی کسی وجوہات کے باعث میئسر نہ ہو تو یہ بجلی سے بھی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔