• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام کا بڑا قدم، کیپ کٹ کو ٹکر دینے والی ایڈٹس ایپ لانچ

----تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
----تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انسٹاگرام نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کیپ کٹ کو ٹکر دینے والی ایڈٹس ایپ لانچ کر دی۔

انسٹاگرام نے بالآخر ٹک ٹاک کی مقبول ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو براہِ راست مقابلہ دینے کے لیے اپنی نئی اور جدید ویڈیو کری ایشن ایپ ایڈٹس متعارف کروا دی۔

میٹا کی زیرِ ملکیت یہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اب کری ایٹرز کو وہ تمام طاقت ور ٹولز فراہم کر رہا ہے جن سے ناصرف انسٹاگرام بلکہ دیگر پلیٹ فارمز کے لیے بھی پیشہ ورانہ معیار کی ویڈیوز تیار کی جا سکیں گی۔

ایڈٹس ایپ کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کری ایٹرز آسانی سے ویڈیو پروجیکٹس پلان کر سکیں، براہِ راست ویڈیوز شوٹ کریں، فوری اور آسان ایڈیٹنگ کریں، ویڈیوز سے متعلق تفصیلی انسائٹس حاصل کریں۔

ایپ میں بیک گراؤنڈ کی تبدیلی (صرف ایک ٹچ سے)، آٹو کیپشنز کی سہولت نمایاں فیچرز شامل ہیں۔

اس ایپ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز بھی شامل ہیں جو تصاویر کو ویڈیو میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایڈٹس ایپ کو واضح طور پر کیپ کٹ کے مقابلے پر لایا گیا ہے، جو ٹک ٹاک کی سسٹر ایپ ہے اور چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔

کیپ کٹ نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، لیکن انسٹاگرام کی ایڈٹس کا مقصد اس میدان میں کری ایٹر اکانومی کا اگلا دور متعارف کرانا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید