• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے تمام ملازمین کو دوبارہ دفاتر میں طلب کر لیا

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

گوگل نے اپنے تمام ریموٹ ورکرز کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر اپنی ملازمتیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اُنہیں دفتر آنا ہو گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیک کمپنی نے اپنے متعدد یونٹس کے ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر تمام ملازمین ہائبرڈ ورک شیڈول کے لیے ہفتے میں کم از کم 3 دن اپنے قریبی دفتر میں رپورٹ کرنا شروع نہیں کرتے تو ان کی نوکری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اس حوالے سے گوگل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ہمارے کام میں دفتر میں ذاتی طور پر موجود ہونا بھی ایک اہم حصّہ ہے کیونکہ ہم کئی پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی کچھ ٹیموں نے اپنے تمام ریموٹ ورکرز کو ہفتے میں 3 دن ذاتی طور پر دفتر آنے کو کہا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید