پاکستان: مزید صرف 17 کورونا کیسز رپورٹ

November 21, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 42 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 630 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 913 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 9 لاکھ 80 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔