مارویل، ڈی سی کے مداح ایک ہی کانٹینٹ دیکھ کر تھک چکے، سروے

November 21, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

حالیہ فلم کی شاندار کامیابی کے بعد مارویل کے مداح اس سیریز کو دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فینڈم نامی ایک مداحوں کے پلیٹ فارم نے اپنی تحقیق کے تناظر میں کہا ہے کہ اس سیریز کو دیکھنے والا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اس سے بور ہوچکا ہے یا پھر ایک ہی طرح کا مواد دیکھ دیکھ کر تھک چکا ہے۔

فینڈم کے مطابق ڈی سی ریلیز کے مقابلے میں زیادہ تر مداح مارویل ہی دیکھنا چاہیں گے، تاہم امکان یہ ہے کہ مداح سپر ہیروز کی بھرمار نہیں بلکہ ایک سپر ہیرو کی کہانی کی طرف زیادہ متوجہ ہوسکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم کی جانب سے کیے گئے سروے میں 5 ہزار افراد نے حصہ لیا جس میں انٹرٹینمنٹ سے لے گیمنگ کے شوقین افراد شامل تھے۔

سروے کے مطابق مارویل کے اب 81 فیصد مداح اس فرنچائز کے آئندہ آنے والے کسی بھی پروجیکٹ کو دیکھنا چاہیں گے۔

تاہم ڈی سی فینز کے مداحوں کی 67 فیصد تعداد فرنچائز کے پروجیکٹ کو دیکھنا چاہے گی۔

اسی طرح ڈی سی کے 20 فیصد اور مارویل کے 36 فیصد مداحوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ کانٹینٹ دیکھ کر تھک چکے ہیں۔