ناسا نے خلا سے چاند کی دلکش تصویر شیئر کردی

November 23, 2022

ناسا کےخلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی ایک نئی دلکش تصویر کھینچی ہے۔

ناسا کا یہ خلائی جہاز اورین آرٹیمیس ون مشن کا حصّہ ہے اور پچھلے ہفتے خلا میں روانہ ہوا تھا۔

چاند کی یہ شاندار ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔

ناسا آرٹیمیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چاند کی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اس تصویر کے بارے میں کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ’یہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا‘۔

اس کے علاوہ،خلائی جہاز اورین کی مشق کے دوران لی گئی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں چاند کے علاوہ زمین بھی نظر آرہی ہے۔

فوٹو، ناسا

ناسا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر میں چاند کے سائز کو دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔