مولانارفیع عثمانی کاانتقال بہت بڑانقصان ہے،وفاق المدارس الشیعہ

November 25, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے دارالعلوم کراچی کے مہتمم مولانا مفتی محمدرفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے دینی علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرحوم عالم دین کے بھائی صدر وفاق المدار س العربیہ مولانامفتی محمد تقی عثمانی کے نام تعزیتی خط میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مرحوم رفیع عثمانی کی علوم دینیہ کی ترویج اورطلاب کی تربیت میں کردار قابل تحسین رہا ہے۔