بھارت: خاتون کی لاش کے ٹکڑے کرنے والے پر تلوار برداروں کا حملہ

November 28, 2022

بھارت میں خاتون دوست کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنےکے کیس میں ملزم آفتاب پونا والا پر تلوار بردار افراد نے حملے کی کوشش کی۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس وین میں لے جانے کے دوران تلواریں اٹھائے دو افراد نے حملے کی کوشش کی۔ تاہم ملزم محفوظ رہا، دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ دونوں حملہ آوروں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم آفتاب پونے والا کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لیب لایا گیا تھا۔

اعتراف جرم کے بعد ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی دوست شردھا واکر کو مئی میں قتل کرکے لاش کے 35 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیے تھے۔ بعد میں ملزم شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکتارہا تھا۔