عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس بیماری کا نیا نام ’ایم پوکس‘ تجویز کر دیا

November 28, 2022

عالمی ادارہ صحت نے منکی پوکس بیماری کا نیا نام ’ایم پاکس‘ تجویز کر دیا۔

جینیوا سےعالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق منکی پاکس کا نیا نام عالمی ماہرین کی مشاورت سے تجویز کیا گیا ہے۔

منکی پاکس اور ایم پوکس نام بیک وقت ایک سال تک استعمال کیےجائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ اب اپنے آئندہ اعلامیوں میں منکی پاکس کیلئے ’ایم پاکس‘ کی اصطلاح استعمال کرےگا۔

واضح رہے کہ ’انسانی مونکی پاکس‘ نام 1970میں رکھا گیا تھا جب یہ بیماری بندروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی۔